قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا

نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ڈرائکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ مقرر کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کرنل عمران ڈار سیکورٹی منیجر، ابراہیم بادیس ٹیم میڈیا منیجر اور ملنگ علی مساجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق کی جگہ اکرم رضا سینٹرل پنجاب کے کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔

The post قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email