چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزموں کی شناخت

کیمپ جیل، چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے 4 ملزموں کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کرنے کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی جہاں متاثرہ خاتون نے چار ملزمان کو شناخت کرلیا جبکہ رکشے سوار متاثرہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا۔

خاتون  کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا۔

خاتون  کا کہنا تھا کہ ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر بدتمیزی کی جبکہ رکشے کے پیچھے شریک ملزمان نے نازیبا جملے بھی کسے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون نے عثمان، عرفان ،عبدالرحمان اور ساجد کو شناخت کیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرایا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ لاہور میں 20اگست کو پیش آیا جبکہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اوباش نوجوان نے رکشے میں بیٹھی لڑکی سے نازیبا حرکت کی ۔

The post چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزموں کی شناخت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email