نادرا سرکاری اداروں کی جانب سے واجبات نہ ملنے کا بوجھ عام آدمی پر ڈال رہا ہے، رانا تنویر

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) رانا تنویر کا کہنا ہے کہ نادرا سرکاری اداروں کی جانب سے واجبات نہ ملنے کا بوجھ عام آدمی پر ڈال رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) رانا تنویر کی زیر صدارت اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نادرا سرکاری اداروں کی جانب سے واجبات نہ ملنے کا بوجھ عام آدمی پر ڈال رہا ہے، جس کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہیں اس سے بھی کورونا سرٹیفکیٹ کے سو روپے لیے جا رہے ہیں۔

رانا تنویر نے کہا ہے کہ کورونا سرٹیفکیٹ کا کارڈ بنانے کے ساڑھے 300 روپے لیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) رانا تنویر نے تجویز دی ہے کہ نادرا کورونا سرٹیفکیٹ کی فیس 50 روپے کر دے۔

The post نادرا سرکاری اداروں کی جانب سے واجبات نہ ملنے کا بوجھ عام آدمی پر ڈال رہا ہے، رانا تنویر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email