الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کارروائی کا دائرہ کار بڑھا دیا

الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کارروائی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیلئے جوڈیشل کارروائی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ حکومت کے اعلیٰ حکام کوجوڈیشل کارروائی کا دائرہ کار بڑھنے میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے چیف سیکرٹریز،سیکرٹریز بلدیات کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے اعلیٰ حکام کو الیکشن کمیشن نے 14 ستمبر کو طلب کیا ہے اور الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے  اعلیٰ حکام کو 21 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ معاملہ پر سماعت کریگا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے خلاف سماعت مکمل کرکے بلدیاتی الیکشن پر فیصلہ سنائے گا۔

The post الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کارروائی کا دائرہ کار بڑھا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email