سندھ سرکار کی سرپرستی میں صحت و تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا ہے شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ سرکار کی سرپرستی میں صحت و تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دہائیوں سے اندرون سندھ میں تعلیم پر کبھی توجہ نہیں دی ہے، سندھ سرکار کی سرپرستی میں صحت و تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ این جی اوز کے سہارے چھوڑا گیا سندھ کا تعلیمی نظام بربادی کے دہانے پر ہے، سندھ کے 52 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں پرچی سرکار ان پر توجہ دیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیم کی اہمیت اگر جانتے تو گزشتہ 15 سال سے تعلیم کی 50اسکیمیں التوا کا شکار نہ ہوتیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خواب یکساں نصاب کی شروعات پنجاب سے کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب 2 اگست 2021 سے تمام پبلک، پرائیویٹ اسکولز اور دینی مدارس میں نافذ العمل ہے۔

The post سندھ سرکار کی سرپرستی میں صحت و تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا ہے شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email