ٹیکنالوجی کی مدد سے کوویڈ پر قابو پایا جاسکتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے کوویڈ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں مصنوعی ہاتھ دیکھا جو ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحت کی بہتری کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے، ایک بچے کو ربورٹک بازو لگایا گیا جو اس کی مثال ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سائنٹفک ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کر رہے ہیں صوبے میں جلد نتائج آئیں گے۔

اس ضمن میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ہم اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں، جلوس اور جلسوں میں ایس او پیز فالو نہیں ہوتے، ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔

The post ٹیکنالوجی کی مدد سے کوویڈ پر قابو پایا جاسکتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email