پاکستان ہاکی فیڈریشن میں متوازی تنظیم سازی موجود نہیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں متوازی تنظیم سازی موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں متوازی تنظیم سازی موجود نہیں اور نہ ہی آئینی طور پر اسکی اجازت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ غیر مجوزہ اور متوازی سرگرمیوں میں ملوث ہونے والوں کے  خلاف کارروائی کریں گے۔

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن آئینی طور پر ملک بھر میں ہاکی کی سرگرمیوں کے انتظام و انصرام کے حوالے سے واحد ادارہ ہے۔

انہوں نے 9 ستمبر کو ہاکی کا قومی دن قرار دینے کے حوالے سے  سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن یا حکومت پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالہ سے قومی کھیل کی سرگرمی کو پلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کسی غیر آئینی اور غیر مجوزہ سرگرمی کی  حوصلہ افزائی نہیں کی جائیگی اور نہ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملحقہ یونٹس اس کا حصہ بنیں گے۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر مجوزہ ہاکی ایکٹوٹی میں ملوث ہونے والوں کے خلاف پاکستان ہاکی فیڈریشن سخت ڈسپلنری ایکشن لے گی۔

The post پاکستان ہاکی فیڈریشن میں متوازی تنظیم سازی موجود نہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email