منال نے اپنی ڈھولکی پر اپنی آواز کا جادو جگا کر سب کو حیران کردیا

پاکستانی اداکارہ منال خان جو کہ صرف 2 دن بعد ہی اداکارہ احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ رات  سے ہوچکا ہے ۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی گزشتہ روز ڈھولکی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئیں ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ منال نارنجی رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ اداکاراحسن محسن نے سفید رنگ کا شلوار سوٹ پہنا ہوا ہے  جس پر منال کے جوڑے سے میچ کرتا ہوا ویسٹ کوٹ پہنا ہے۔

اس کے علاوہ اس دوران اداکارہ منال خان کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ منال خان جو کہ دلہن ہونے کے باوجود اپنی ہی ڈوھلکی میں اپنے لئے گانا گارہی ہیں۔

اس کے علاوہ انہیں امل منیب کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار احسن محسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق اپنے مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دو کارڈ شیئر کیے ہیں۔

احسن محسن اکرام کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے کارڈ میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ ڈھولکی کی تقریب کا ہے۔

اس سے قبل اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔

The post منال نے اپنی ڈھولکی پر اپنی آواز کا جادو جگا کر سب کو حیران کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email