لاہور: شوگر ملیز کے ملکان نے چینی کا بحران پیدا کرنے کی تیاری کر لی

لاہور میں شوگر ملیز کے ملکان نے چینی  کا بحران پیدا کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت 110 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومتی اقدامات ختم ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں حکومت نے چند ماہ قبل چینی 80 روپے فروخت کرانے کی کوشش کی لیکن وہ کوشیش ناکام رہی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں حکومتی اقدامات سے چینی سستی ہونے کی بجائے مزید مہنگی ہوگئی تھی اور بعض مارکیٹ سے بھی چینی غائب ہو گئی تھی۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ چار ماہ کے دوران چینی 30 روپے کلو مہنگی ہو گی ہے لیکن کسی کوئی سرکاری محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شوگر ملوں کے پاس سات لاکھ ٹن چینی پڑی ہے، کرشنگ سیزن شروع ہونے سے قبل ہی ڈیڑھ سے 2 ماہ کے لئے چینی کی ضرورت تقریبا 5 لاکھ ٹن ہے۔

۔زرائع نے بتایا ہے کہ تقریبا ایک سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کیری فارورڈ اسٹاک ہو گی ہے اور چینی کے ڈیلروں نے قلت کا شور کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی سرپلس ہونے کے باوجود چینی بحران پیدا کرنے کی شروعات کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شوگر کین کمشنر نے شوگر ملوں کو نومبر کے پہلے ہفتے میں چینی کرشنگ کے لئے کہا ہے۔

The post لاہور: شوگر ملیز کے ملکان نے چینی کا بحران پیدا کرنے کی تیاری کر لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email