مسلم لیگ ن نے رواں ماہ ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس کیلئے تجاویز تیار کر لی

مسلم لیگ ن نے رواں ماہ ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس کیلئے تجاویز تیار کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کا معاملہ مسلم لیگ ن سربراہی اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی جبکہ مسلم لیگ ن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پنجاب کو مرکز بنانے پر زور دے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سربراہی اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان امور اور معیشت بھی اجلاس میں ایجنڈے پر ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں پچاس سے زائد جلسوں کا شیڈول اجلاس میں پیش کرے گی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی بیڈ گورننس، مہنگائی اور ملکی معیشت کو جلسوں میں اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت می کشمیر اور فارن پالیسی کی ناکامیوں کو بھی جکسوں میں اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روڈ کارواں کے حوالے سے بھی سربراہی اجلاس میں مشاورت کی جائے گی ۔

The post مسلم لیگ ن نے رواں ماہ ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس کیلئے تجاویز تیار کر لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email