پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسل جاری

راولپنڈی اسلام آباد میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری

راولپنڈی اسلام آباد میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح گیارہ فٹ تک بلند ہونے کے بعد پانی گرنا شروع  ہوگیا۔

واٹر لیول سنسر کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں ہانی کی سطح پانچ فٹ رہ گئی ہے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی سطح چار فٹ پر آگئی ۔

ریسکیو 1122 ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ 77ملی میٹر بارش چک لالہ میں ہوئی ۔

سرگودھا اور گردو نواح میں موسلادھار بارش کا سلسل جاری

سرگودھا اور گردو نواح میں موسلادھار بارش کا سلسل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطباق سرگودھا اور گردو نواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گلیوں اور بازاروں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کا راج ختم جبکہ بارش ہونے سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، اور ابر رحمت برسنے سے ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

جہلم و گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری

جہلم و گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم و گردونواح میں تیز ہواٶں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بارش کا سلسلہ رات گٸے سے مسلسل جاری ہے

ذرائع کا کہنا تھا کہ بارش سے شر بھر کی سڑکوں پہ پانی جمع ہوگیا جبکہ نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے سے متعدد شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لیگیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ منگلا روڈ دینہ نہر کی شکل اختیار کر گیا ۔

جی ٹی روڈ پر بھی کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ موسلادھار بارش سے برساتی نالوں میں تغیانی آگی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مذید بارشیں متوقع ہے۔

اٹک میں شدید بارش کا سلسل جاری

اٹک میں شدید بارش کا سلسل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں بارش سے گلیاں اور سڑکیں زیرآب آگیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شدی دگرمی اورحبس کاخاتمہ ہوگیا جبکہ شدید گرمی سے ستائے بچوں نے بارش میں موج مستی کی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بارش کاسلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے جاری رہنےکاامکان ہے۔

The post پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسل جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email