وزیر اعظم آج لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتا یاہے کہ  وزیراعظم عمران خان آج ایک ایسے منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں جس سے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے سے پاکستان میں انقلاب آئے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس منصوبے سے کوئی جعلی پلاٹ، رشوت لے کر جھوٹی فرد اور سرکاری یا نجی زمین پر جعلی قبضہ نہیں کر سکے گا۔ اس منصوبے سے صرف اسلام آباد میں 300 ارب سے زیادہ حکومتی زمین حکومت کو واپس ملی۔

وزیراعظم کے وژن کے مطابق پرانے پٹوار نظام کو جدید ڈیجیٹل آن لائن نظام میں تبدیل کرنے کے لیے کیڈسٹریل میپنگ کے منصوبے کے تحت سروے آف پاکستان نے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم( جی آئی ایس) کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی جدید ترین ڈیجیٹل نقشہ سازی کاعمل مکمل کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سروے آف پاکستان کو کیڈسٹریل میپنگ کا کام سونپا گیا، جس کا بنیادی مقصد نقشہ سازی  کے موجودہ نظام کو جدید اور ڈیجیٹل فارمیٹ میں تبدیل کرنا ہے۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلہ میں 3 بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور ملک کی سرکاری اراضی کا ڈیجیٹل ڈیٹا تیارکرنا شامل ہے ، منصوبہ کی کل لاگت 1994 ملین روپے ہے۔

 

The post وزیر اعظم آج لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email