محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت اسکولز کھولنے سے متعلق ایک پیچ پر ہیں، وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت اسکولز کھولنے سے متعلق ایک پیچ پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسکولز  بند کرنے کے حق میں نہیں، ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، جلسے اور جلسوں میں ایس او پیز فالو نہیں ہوتے۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او سے منظور ویکسین 12 اور 17 سال کےبچوں کو لگائی جائے۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو  نے مزید کہا ہے کہ اس وقت کورونا کے 7030 افراد انتقال کر گئے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ویکسینیشن کو آگے بڑھانا ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں، گھروں میں پارٹی نہ کریں تو بہتر ہے۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو  نے مزید کہا کہ اپیل کرتی ہوں کہ لوگ ضرور ویکسن لگائیں اور  شادی ہال ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔

The post محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت اسکولز کھولنے سے متعلق ایک پیچ پر ہیں، وزیر صحت سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email