نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چار جنگ ریٹس پر سماعت مکمل کر لی

نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کےلئے چار جنگ ریٹس پر سماعت مکمل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا الیکٹرک گاڑیوں کے چار جنگ ریٹس کے حولے سے  مزید مشاورتی اجلاس کرے گی۔

 اس ضمن میں چیئر مین نیپرا نے بتایا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی چار جنگ نرخ سے متعلق رائے سات یوم اتھارٹی کو بھیجی جا سکتی ہے۔

چیئر مین نیپرا کا کہنا ہے کہ  ہم چاہتے ہیں پاکستان  مین الیکٹریکل گاڑیوں کے استعمال میں آگے آئے۔

چیئر مین نیپرا نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں الیکٹریکل گاڑیوں میں سرمایہ کاری آگے بڑھے۔

چیئر مین نیپرا نے بتایا ہے کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق الیکٹریکل گاڑیوں کی چار جنگ کے نرخ 47 روپے فی یونٹ تک ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ  ٹیسلا اور ٹویوٹا جیسی معروف الیکٹرک کار ساز کمپنیوں کے علاوہ بعض چینی کمپنیاں بھی اس صنعت میں قدم رکھ چکی ہیں اوقر وہ یہ دعوی کر رہی ہیں کہ جو گاڑی الیکٹرک سے چلتی ہے وہ پیٹرول سے چلنے والی گاڑی سے سستی  اور جدید سہولیات سے آراستہ ہوتی ہیں اور لمبے عرصے تک پائیدار رہتی ہیں۔

The post نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چار جنگ ریٹس پر سماعت مکمل کر لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email