منیب بٹ وی لاگ بنانے میں مصروف اور ایمن بچی کو سنبھالنے میں، ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑیوں میں  اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی جوڑی بھی شامل کی جاتی ہے۔

اس جوڑی کو انڈسٹری میں بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ ان کی جانب سے شیئر کئے جانے والے پوسٹ ان کے درمیان موجود محبتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی ایک ویڈیو وائرل کافی ہورہی ہے جس میں اداکار منیب بٹ، اداکارہ ایمن خان اور ان کی بیٹی امل منیب کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار منیب بٹ اپنی وی لاگنگ میں مصروف اور ایمن خان کو بھی اس میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اداکارہ ایمن خان اپنی بیٹی امل منیب کو سنبھالنے میں لگی ہوئی ہیں۔

 

اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے جبکہ شوبز کی اس جوڑی کی بہت تعریف بھی کی گئی ہے۔

 

خیال رہے کہ یہ ویڈیو ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان کی ڈھولکی کے موقع پر بنائی گئی ہے جس میں اداکارہ ایمن خان اور امل منیب نے جامنی رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے اور منیب بٹ سفید رنگ کے شلوار سوٹ میں دیکھائی دئے ہیں جس کے ساتھ انہوں نے ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMANKHAN (@aimankhanprincess)

The post منیب بٹ وی لاگ بنانے میں مصروف اور ایمن بچی کو سنبھالنے میں، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email