یمنیٰ زیدی کو ملا ایک اور بڑا اعزاز

پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی اعلیٰ صلاحیتوں کے باعث انہیں عسکری کی قیادت کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے عسکری قیادت سے نوازے جانے والے ایوارڈ کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

 

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عسکری قیادت کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ پر ’چیف آف آرمی اسٹاف‘ کا نام بھی موجود ہے۔

اس ایوادڑ کے ملنے پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دیا جانے والا یہ ایوارڈ میرے لئے باعث فخر ہے‘۔

خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی نے اردو ٹیلی ویژن کی دنیا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کو اب تک سات ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں مل چکی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے کبھی اداکاری کو بطور کیریئر بنانے کا نہیں سوچا تھا۔ انھوں نے اپنے دوست “عفان وحید” کےاصرار پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ویسے تو یمنیٰ ٹیکساس میں رہتی ہیں لیکن کام کے دوران کراچی اور لاہور کے درمیان میں رہتی ہیں۔

انہوں نے انٹیریئر ڈیزائننگ میں ماسٹر کررکھاہے اور ریڈیو پر میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

The post یمنیٰ زیدی کو ملا ایک اور بڑا اعزاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email