گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 3 افراد جاں بحق ہوگئے، انتظامیہ

پشاورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا سے متاثرہ مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 122 بیڈز مختص ہیں جبکہ اسپتال میں 121  بیڈز پر کورونا کے مریض داخل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 28 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں، جبکہ اسپتال میں  کورونا کے 27 مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ 63 مریض ایچ ڈی یو پر  زیر علاج ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا سے  متاثرہ مزید 1 شخص جاں بحق ہوگیا ۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے مریضوں کے لئیے مختص ایک بستر خالی ہے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا سے متاثرہ مزید 3 جاں بحق ہوگئے۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 3 افراد جاں بحق ہوگئے، انتظامیہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email