کراچی میں ناقص انتظامات پر بلاول کو کراچی بلا رہا ہے، فردوس شمیم نقوی

پی ٹی آئی  کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ناقص انتظامات پر بلاول کو کراچی بلا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی  کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم کراچی کی ابتر صورتحال پر پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری  کے خلاف “بلاول آؤ” مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ناقص انتظامات اور ناقص مقامات پر آو بلاول کراچی تمہیں بلا رہا ہے کے اسٹیکرز پوسٹ کریں۔

انھوں ے کہا ہے کہ بلاول زرداری کہتے ہیں کہ زیادہ بارش آتا ہےتو زیادہ پانی آتا ہے اور ہم  کہتے ہیں کہ جب بلاول  کراچی  آتا ہے تب  ہی کراچی صاف ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی  کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہماری تجویز ہے پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول  بھٹو زرداری کراچی کا دورے کرتے رہا کریں، کراچی ہم بِلبلا رہا ہے کہ  بلاول کراچی آؤ۔

انھوں نے کہا ہے کہ شہر قائد میں گٹر کے ڈھکن تو کیا، گٹر بھی نہیں ہیں، کراچی کی سڑکیں ٹوٹی  ہوئی ہیں مگر کوئی مرمت نہیں کرتا، کراچی کا کوڑا اٹھتا نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام شہر میں جہاں  پر بھی گندگی دیکھیں اس مقام کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں اور اسٹیکرز”بلاول آؤ”  پوسٹ کر دیں، ٹوٹی ہوئی بسوں کے پیچھے لکھیں کہ بلاول بس دو، وہ اسکول جہاں ٹیچر موجود نہ ہوں, وہاں بھی بلاول کو ٹیگ کردیں اور شہر قائد میں جہاں باتھ روم گندے اور صفائی والا نہ ہو وہاں بھی بلاول کو ٹیگ کردیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ میں دو ہفتوں میں بلاول آؤ پر اسٹیکر بنا کر کراچی کی عوام کو دونگا، کراچی کی عوام ان اسٹیکرز کیلئے ہم سے رابطہ کرسکتی ہے۔

The post کراچی میں ناقص انتظامات پر بلاول کو کراچی بلا رہا ہے، فردوس شمیم نقوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email