ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سیورج،صفائ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم

ملتان ڈویژنل،ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سیورج ،صفائ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے بارے سرگرم ہوگے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈاکٹر اشاد احمد نے علی الصبح اندرون شہر کا اچانک  دورہ کیا جہاں عامر کریم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی بھی ان کے  ہمراہ رہے۔

کمشنر نے پی ایچ اے، واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کو موقع پر طلب کیا جبکہ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اندرون گلیوں میں پیدل چل کر صفائ صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

کمشنر نے واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل کرتے ہوئے اور نکاسی آب یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ پی ایچ اے کو گرین بیلٹس کی صفائی، اور درختوں کی تراش خراش کرنے کا حکم بھی دیا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ ویسٹ میجمنٹ کمپنی پوری استعداد کار سے صفائ کی حالت میں بہتری لائے اور شہریوں کو حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آنے چاہئیں۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ ہفتہ میں دو روز شہر کے مختلف مقامات پر دورے کروں گا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ فیلڈ میں جاکر ازخود حالات دیکھنے پر یقین رکھتا ہوں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ شہراولیاء کے شہریوں کو صفائ،سیورج کی سروس ڈیلوری میں بہتری نظر آئے گی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ صفائ، سیورج، خوشگوار ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ ضلعی محکموں کو عوامی خدمت کیلئے کارکردگی مزید  بہتر کرنی ہوگی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے محکمے مشترکہ پالیسی ترتیب دیں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا مزید کہنا تھا کہ دوروں کا مقصد فیلڈ میں موثر مانیٹرنگ سے عوام کو ریلیف دینا ہے۔

The post ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سیورج،صفائ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email