کوئی معجزہ ہی پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے میں مدد دے سکتا ہے، جلال الدین

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین نے کہا کہ کوئی معجزہ ہی پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے میں مدد دے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ آئندہ میگا ایونٹ کے لیے ٹیم کے انتخاب پر سوال اٹھایا جارہا ہے،  کرکٹ کے کھلاڑیوں کو ذاتی پسند نا پسند پر منتخب کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نہیں جانتے ہیں کہ کس قسم کی شرائط اور کس فارمیٹ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے، سلیکشن ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر کی گئی ہے اور جو پہلے ناکام ہوئے ہیں ان کو ایک بار پھر منتخب کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ بالر نے مصباح الحق اور وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ  جس سے وہ اہم ٹورنامنٹ سے قبل اپنے عہدؤں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کچھ دن پہلے تک  ورلڈ کپ کی تیاریوں کے بارے میں بات کر رہے تھے، رمیز راجہ کو جب  تک پی سی بی کا چیئرمین مقرر نہیں کیا گیا تھا اس لیے وہ مصباح اور وقار سے استعفی نہیں مانگ سکتے تھے۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی دونوں ذمہ دار شخصیات نے استعفی کیوں دیا؟ کچھ دن پہلے وہ پاکستان کرکٹ کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور خاص طور پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں بات کر رہے تھے اور اب انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین نے مزید کہا ہے کہ کہ رمیز راجہ کو مصباح اور وقار کے استعفے قبول نہیں کرنے چاہئیں اور ان کو  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک برقرار رکھنا چاہیے، وہ اس طرح اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

The post کوئی معجزہ ہی پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے میں مدد دے سکتا ہے، جلال الدین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email