تعلیمی ادارے 30 ستمبر تک بند ہونے کی خبر کی حقیقت سامنے آ گئی

سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 30 ستمبر تک بند کرنے کی جعلی خبریں شیئر کی جا رہی ہیں ، تاہم اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنزسینٹر (این سی او سی) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی 6 سے 30 ستمبر تک بندش کی جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ این سی او سی نے اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے اپنے اس ٹوئٹ پیغام میں استدعا کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس طرح کی افواہوں سے گریز کریں۔

واضح رہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث اسکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیزبھی 12 ستمبر تک بند کر دی گئی تھیں۔

کورونا کی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی اور حکومتی ہدایات پر اسکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کورونا تعطیلات کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت 15 اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق 15 اضلاع میں قائم تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی۔

چھٹیوں کا اثر نویں جماعت کے امتحانات پر نہیں ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔

یہ خبربھی پڑھیں:

وفاقی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیاہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کو کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کوصاف ستھرا اسکارف اورحجاب پہننے کی تاکید کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ خواتین اساتذہ کو سینڈل اور اسنیکرز پہننے کی بھی اجازت مل گئی لیکن سلیپر پہننے کی اجازت نہیں۔

مرد اساتذہ سردیوں میں گرم چادر اوڑھنے کالطف نہیں اٹھاپائیں گے تاہم سردیوں میں مناسب ڈیزائن کے سوئیٹر،کوٹ اور جرسی پہن سکیں گے۔

یہ بھی واضح کردیاگیاہے کہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ پہنیں گے۔

The post تعلیمی ادارے 30 ستمبر تک بند ہونے کی خبر کی حقیقت سامنے آ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email