ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولزکا ضرورت مند طلباء کو اسکول فیس میں رعایت کا اعلان

ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز نے ضرورت مند طلباء کو اسکول فیس میں رعایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز نے اسکولوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ضرورت مند طلباء کو اسکول فیس میں رعایت دیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز نے اسکول میں کل تعداد کے 10 فیصد طلباء کو فیس میں رعایت دینا لازم قرار دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز نے نجی اسکولوں کو ہدایت پر عمل کرنے کے بعد تفصیلات ڈائیریکٹوریٹ میں جمع کرانے کا  بھی حکم دیا ہے۔

اس  ضمن میں ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ تمام پرائیوٹ اسکولوں میں سندھی زبان کو لازمی پڑھایا جائے۔

ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کے ڈی جی نے کہا ہے کہ تمام پوزیشن لینے والے طلبہ کو فل اسکالرشپ دی جائے گی۔

ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کے ڈی جی نے مزید کہا  ہے کہ جو پرائیوٹ اسکول اس ہدایات پر عمل نہیں کرئے گا  ان پرائیوٹ اسکول کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

The post ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولزکا ضرورت مند طلباء کو اسکول فیس میں رعایت کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email