ٹیم کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا کردار ہوتا ہے، شاہد آفریدی

 قومی کرکٹ ٹیم کے ‏سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا کردار ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ‏سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے منتخب ٹیم میرے کیے حیران کن ہے، دو سے تین کھلاڑیوں کا نہ ہونا اور کچھ کھلاڑیوں کا ہونا ضروری تھا۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا کردار ہوتا ہے، کوشش کریں گے منتخب ٹیم کو سپورٹ کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ‏سابق کا کہنا تھا کہ رمیز بھائی کو مشورہ ہے کہ مخلص اور پیشہ ورانہ لوگوں کو قریب کریں، کام رمیز بھائی کو نہیں ان کی ٹیم کو کرنا ہے، اگر آپ کو کرکٹ بورڈ نے کوئی پیشکش کی تو قبول کریں گے۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں ابھی فلاحی کاموں میں مصروف ہوں آگے کی آگے دیکھیں گے، رمیز بھائی پر ابھی بڑی ذمہ داری ہے، امید ہے رمیز راجہ کے آنے سے کچھ بہتری آئے گی، رمیز راجہ ایک عرصے سے کرکٹ کے قریب ہیں۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے ‏سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا مزید کہ کھلاڑیوں کو اسٹار بننے کیلئے انفرادی طور پر میچ جتوانے ہوں گے، باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت کرنا ہوگی۔

The post ٹیم کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا کردار ہوتا ہے، شاہد آفریدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email