لاہور: آج سے میٹرو بس آپریشن شروع کر دیا گیا

لاہور میں آج سے میٹرو بس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی میٹرو بس روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافروں کو منزل پر پہنچائے گی۔

زرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں ابتدائی طور پر 50 میٹروبسیں ٹریک پر رواں دواں ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ویڈا میزا مجموعی طور پر 60 بسیں میٹرو بس ٹریک پر چلائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ البیراک نامی کمپنی کا پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی  سے کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ البیراک نامی کمپنی کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے کنٹریکٹ ختم کرنے کی وجہ یہ  تھی کہ البیراک نے میٹروبس کے سیکڑوں ملازمین کو واجبات ادا نہیں کئے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں ویڈا میزا میٹروبس ٹریک پر ابتدائی طور پر 60 بسیں چلائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹرو بسیں صبح چھ بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل چلیں گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب حکومت  البیراک کو 360 روپے فی کلومیٹر ادا کر رہی تھی جبکہ ویڈا میزان پنجاب حکومت 304 روپے فی کلومیٹر ادا کیا کرئے گی۔

یاد رہے کہ لاہور میں میٹرو بس منصوبے کے تحت شہر میں 4 مختلف روٹس پر ماس ریپڈ ٹرانزٹ ٹریک بچھائے جانے تھے،میٹرو بس (گرین لائن) اور اورنج لائن ٹرین (اورنج لائن) ہی نہیں بلکہ مستقبل میں بلیو لائن اور پرپل لائن بنانے کا بھی منصوبہ حکومت نے تیار کرلیا ہے۔

 

The post لاہور: آج سے میٹرو بس آپریشن شروع کر دیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email