وزیراعظم ایسے پروگرام کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جو پاکستان کی تقدیر بدلے گا، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان ایک ایسے پروگرام کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جو پاکستان کی تقدیر بدلے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس پروگرام سے لوگوں کو انصاف ملے گا، عدالتوں پر بوجھ کم ہو گا اور قبضہ مافیا کا خاتمہ ہوگا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پچھلے تیس سال میں اس کا جھوٹا وعدہ کیا گیا لیکن عمران خان نے اسے حقیقت میں مکمل کیا۔

The post وزیراعظم ایسے پروگرام کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جو پاکستان کی تقدیر بدلے گا، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email