وزیرِاعظم سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے انڈسٹریل زونز کی تعمیر، برآمدی ہدف کے حصول پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کیلئے اقدامات اور آٹو پالیسی پر عملدرآمد پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اقتصادی صورتحال کیلئے خوش آئند ہے، بڑے پیمانے کی صنعت کی پیداوار رواں مالی سال کیلئے طے شدہ ہدف سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل  کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے معاشرے میں منشیات  خصوصاً نوجوان نسل  کے حوالے سے منشیات کے رجحان پر انتہائی تشویش کا اظہار کیاتھا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھا منشیات سے نوجوان نسل کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں، منشیات کےحوالے سے سامنے آنے والے اعدادوشمار اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ انسدادِ منشیات کی موجودہ کوششیں اور اقدامات ناکافی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ منشیات کے ناسور سے نمٹنے کے لیے موجودہ اینٹی نارکوٹکس قوانین کا جائزہ لیا جائے اور ان قوانین کی عمل داری کو مزید موثر بنایا جائے  جبکہ منشیات کی پیداوار  کی روک تھام، خرید وفرخت اور استعمال پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لئے جامع اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ انسدادِ منشیات کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر اور منظم طریقے سے کام کرنا ہوگا جبکہ انسداد منشیات کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ اسکولوں کالجوں کی سطح پر اس  ناسور کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے، منشيات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ماڈل ٹریٹمنٹ سنٹرز کا قیام بھی حکمت عملی کا حصہ ہوں گے۔

The post وزیرِاعظم سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email