پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی لگاؤ ہٹاؤ کا سلسلہ جاری

پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی لگاؤ ہٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تبدیلی میں پنجاب سارے صوبوں سے آگے  نکل گیا،حکومت کے 3 سال میں پنجاب کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز بار بار ہٹائے اور لگائے گئے، سردار علی خان 3 سال میں پنجاب کے 7 ویں آئی جی اور کامران علی افضل 3 سال میں پنجاب کے 5 ویں چیف سیکرٹری  ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کلیم امام کو ستمبر 2018 میں آئی جی پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا، محمد طاہر تقریبا 34 روز تک آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات رہے ،امجد جاوید سلیمی 6 ماہ آئی جی پنجاب کے عہدے پر فائز رہے ،عارف نواز خان ساڑھے 7 ماہ آئی جی پنجاب تعینات رہے، شعیب دستگیر تقریبا ساڑھے 9 ماہ آئی جی پنجاب کے عہدے پر فائز رہے  جبکہ انعام غنی موجودہ دور میں سب سے زیادہ عرصے کیلئے آئی جی پنجاب رہے انعام غنی کو 8 ستمبر 2020 کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔

 حکومت کے 3 سال میں کامران علی افضل 5 ویں چیف سیکرٹری پنجاب ہیں ،موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اکبر درانی چیف سیکرٹری پنجاب تھے ،اکبر درانی کے بعد یوسف نسیم کھوکھر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی زمہ داری سنبھالی ،یوسف نسیم کھوکھر کے بعد اعظم سلمان خان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ،اعظم سلمان کے بعد جواد رفیق ملک چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کئے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  موجودہ حکومت میں جواد رفیق ملک سب سے زیادہ عرصے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب رہے، جواد رفیق ملک تقریبا ساڑھے 16 ماہ چیف سیکرٹری پنجاب تعینات رہے، جواد رفیق ملک کو اپریل 2020 میں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔

The post پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی لگاؤ ہٹاؤ کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email