نیچے موجود تصویر میں ایک برفانی چیتا چھپا ہوا ہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں آخر کس جگہ چیتا چھپا ہوا ہے؟

اس تصویر کو ایک وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے پہلے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکت اہے کہ برفانی چیتا پس منظر کی پہاڑیوں میں بالکل غائب ہوکر رہ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق برفانی چیتے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے پہاڑوں کے بھوت کے نک نیم سے بھی جانا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برفانی چیتے روس، وسطی ایشیا، افغانستان، پاکستان، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک میں پائے جاتے ہیں اور ان کی نسل کو بقا کا خطرہ لاحق ہے۔

برفانی چیتے کی دنیا بھر میں مجموعی آبادی 10 ہزار سے بھی کم ہے جبکہ کچھ ماہرین کے مطابق یہ تعداد ممکنہ طور پر 4 سے 7 ہزار کے درمیان بھی ہوسکتی ہے۔

ان کا شکار عام طور پر چرواہے اپنے مویشیوں کو بچانے کے لیے کرتے ہیں مگر اس سے ہٹ کر بھی کھالوں کے لیے انہیں شکار کیا جاتا ہے۔

تاہم اب ان کے رہائشی علاقے اور شکار ختم ہورہے ہیں۔

کیا آپ اوپر تصویر میں چھپے چیتے کو تلاش کرسکیں؟ اگر نہیں تو اس کا جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

The post نیچے موجود تصویر میں ایک برفانی چیتا چھپا ہوا ہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email