پاکستان کی عوام کی امید اب بلاول بھٹو سے وابستہ ہے، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کی عوام کی امید اب بلاول بھٹو ذرداری سے وابستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں اور سچ بولنے کی ہمت کریں۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ذرداری کے دورہ پنجاب سے خوفزدہ پی ٹی آئی جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، فواد چوہدری سمیت وفاقی حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے والی ٹیم رکھی ہوئی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عوام کے درمیان جانے کی ہمت صرف بلاول بھٹو ذرداری ہی کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی قیادت عوام کے درمیان جائے تو ان کو پتہ لگ جائے گا انکی کتنی مقبولیت ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا پاکستان کی عوام کی امید اب بلاول بھٹو ذرداری سے وابستہ ہے، بلاول بھٹو ذرداری ہی ملکی معاشی خوشحالی اور بحالی روزگار کی قابلیت رکھتے ہیں۔

The post پاکستان کی عوام کی امید اب بلاول بھٹو سے وابستہ ہے، ناصر حسین شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email