چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کے وزیر اعظم کو خط لکھنے کا معاملہ

چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کے وزیر اعظم کو خط لکھنے کے معاملے پر ترجمان ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی)نے پانی کی تقسیم سے متعلق الزامات مسترد کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ارسا خالد رانا کا کہنا ہے کہ سندھ کو پانی کے مقررہ کوٹے سے 22 فیصد زیادہ پانی دیا جارہا ہے، سندھ کو ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

 ترجمان ارسا کا کہنا ہے کہ  سندھ کا پانی کا کوٹا ایک لاکھ6 ہزار 500کیوسک ہے ، ارسا نے اپریل سے 31 اگست تک واٹر اکاؤنٹ بنایا ہے، سندھ کی پانی کی قلت صفر پنجاب کی پانچ فیصد ہے۔

 ترجمان ارسا  خالد رانا   کا کہنا ہے کہ سندھ کو نقصانات کی مد میں اضافی پانی دیا جارہا  ہے،سندھ کی جانب سے پانی کے نقصانات کے غلط اعدادوشمار دئیے جاتے ہیں ۔

ترجمان ارسا  خالد رانا   کا مزید کہنا ہے کہ سندھ نے اپنے بیراجز پر پانی کی پیمائش کرانے سے بھی انکارکر دیا ہے ۔

The post چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کے وزیر اعظم کو خط لکھنے کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email