عمران عباس کے کیریئر کا مشکل ترین سین کونسا؟ اداکار نے بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار اور ماڈل عمران عباس نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین سین کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا ہے۔

عمران عباس نے اپنی ، جو ان کے ڈرامہ سیریز ’ خدا اور محبت ‘ کے سیزن 2 کے ایک منظر کی ہے ۔

عمران عباس نے کیریئر کے مشکل ترین سین کے بارے میں بتادیا

اداکار عمران عباس نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

عمران عباس کی جانب شیئر کی جانے والی اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر قُلی کا کردار ادا کرتے زمین پر الٹے لیٹے ہوئے اور روتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

اداکار نےیہ تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’ شاید یہ میری  اداکاری کے پورے کیریئر کا سب سے مشکل سین تھا ۔‘

واضح رہے کہ یہ سین اداکار عمران عباس نے اداکارہ سعدیہ خان کے ساتھ کیا تھا۔

The post عمران عباس کے کیریئر کا مشکل ترین سین کونسا؟ اداکار نے بتا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email