اداکارہ منال خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی مہندی اور ڈھولکی کی تقریبات کا آغاز شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق معروف فنکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی مہندی اور ڈھولکی کی تقریبا ت کا آغاز آج شام سے ہو رہا ہے۔

تاہم احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی رواں ہفتے جمعہ کو ہونا طے پائی ہے۔

اداکار احسن محسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق اپنے مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دو کارڈ شیئر کیے ہیں۔

احسن محسن اکرام نے پوسٹ کیے جانے والے کارڈ میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ دھولکی کی تقریب کا ہے۔

انسٹاگرام پر احسن محسن اکرم نے پوسٹ کیے جانے والے ڈھولکی کے کارڈ پر لکھا ہے کہ  احسن کی بہنوں اور پھوپھیوں کی جا نب سے ڈھولکی کی تقریب پر آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، آئیں اور اکرام فیملی کے ساتھ ڈانس کریں۔

اس سے قبل اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔

The post اداکارہ منال خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email