پوری قوم کو اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے، فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ  7ستمبر 1965 وہ یادگار دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں  نے اپنی  مہارت اور جانبازی کی بدولت پاکستان کی فضائی حدود کا بھرپور دفاع کیا تھا۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہین ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے تھے، پوری قوم کو اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے۔

 

The post پوری قوم کو اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email