بلاول بھٹو زرداری آج کہروڑپکا کا دورہ کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کہروڑپکا کا دورہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کہروڑپکا میں جسلہ عام سے خطاب کریں گے اور پیپلز سیکرٹریٹ میں ورکرز کنونشن میں شرکت بھی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیدران سے ملاقات بھی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ضلعی صدر امداد اللہ عباسی کے دعوت پر کہروڑپکا آ رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  اجلاس کے لئے پنڈال میں 5 ہزار کرسیاں لگا دیں گئیں ہیں، 18 فٹ چوڑا اور 60 فٹ لمبا اسٹیج بنایا گیا ہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز سیکرٹریٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا  2 بجے کہروڑ چوک دنیاپور سے استقبال کیا جائے گا اور وہ 5 بجے ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے۔

The post بلاول بھٹو زرداری آج کہروڑپکا کا دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email