بالی ووڈ انتہائی زہریلی جگہ ہے، کنگنا رناوت نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایک انتہائی زہریلی جگہ ہے جہاں ایک دوسرے کیلئے پیار اور خلوص کا کوئی وجود نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیاہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہر ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتا ہے اور یہ ایک ایسی زہریلی جگہ ہے جہاں کوئی بھی دوسرے سے خوش نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندی فلمز میں بہت زیادہ پریشانی رہتی ہے کیونکہ سب مقامی سینما میں کام کرنے کے بجائے ممبئی چلے گئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ  نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی ووڈ ایک ایسی فلم انڈسٹری ہے کہ جہاں پیار، ہمدردی، دوستی، تعاون اور احساس کا وجود ہی نہیں ہے تو آپ خود اندازہ کرسکتے ہیں کہ کتنی زہریلی جگہ ہو گی۔

واضح رہےکہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم تھالے وی کی پروموشن میں مصروف ہیں جو بھارتی ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للتا کی بائیوپک پر مبنی ہے۔

The post بالی ووڈ انتہائی زہریلی جگہ ہے، کنگنا رناوت نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email