ناصر خان نے علیزے شاہ پر ہیئر اسٹائل کاپی کرنے کا الزام عائد کر دیا

سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کا کہنا ہے کہ خوبرو اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے ان کا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نا صر خان جان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئرکی اور کیپشن میں لکھا کہ علیزے شاہ نے میرا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ شوبز شخصیات کے لیے ایک دوسرے کو کاپی کرنا عام سی بات ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ نے مختصر وقت میں ٹی وی ڈراموں میں عمدہ پرفارمنس دکھا کر اپنا ایک مقام بنا لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

 علیزے شاہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کو3.7ملین سے  سے زائد لوگوں نے فالو کیا ہوا ہے، اداکارہ خود بھی سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

The post ناصر خان نے علیزے شاہ پر ہیئر اسٹائل کاپی کرنے کا الزام عائد کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email