ملک میں خوشحالی اس وقت آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں خوشحالی اس وقت آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں این آراوکیلئے بلیک میل کیا جارہا ہے، سب اکھٹے ہوکر کہتے ہیں الگ قانون بنادو،این آر او دے دو۔

ان کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں کہا جاتا ہےحکومت گرادیں گے، مشرف نے سب سے بڑا ظلم کیا ہے  کہ طاقتور کو این آر اودے دیا ہے، اس میں پیسا مشرف کا نہیں تھا پیسا قوم کا چوری ہوا تھا۔

انھوں نے کہا ہے کہ گرین ایریاز میں ہمیں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ضرورت  ہے، گرین ایریاز برقرار رکھنے کےلیے چیف جسٹس اطہرمن اللہ حکومت کی مدد کرتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملک میں خوشحالی اس وقت آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی۔

The post ملک میں خوشحالی اس وقت آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی،وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email