پارسائی کا لبادہ اوڑہے شاہد خاقان عباسی منافقت کی اعلیٰ مثال ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

 وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پارسائی کا لبادہ اوڑہے شاہد خاقان عباسی منافقت کی اعلیٰ مثال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت تمام درباری کی گئی کرپشن کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیمرے لگائے تو نااہل شریف اور درباری منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، یہ لوگ ایل این جی کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرکے اپنے کرتوتوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایل این جی قیمت میں سینکڑوں فیصد اضافہ ہوا ہے،  سپاٹ خریداری ہمیشہ عالمی مارکیٹ کے ریٹ پر ہوتی ہے۔

  ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ نااہلوں کا وہ دور ختم ہوا جب ملک تباہی کے دہانے پر تھا،اب وزیراعظم  عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ درباری گھٹیا سیاست کے بجائے ملک کو ترقی کرتا دیکھیں۔

The post پارسائی کا لبادہ اوڑہے شاہد خاقان عباسی منافقت کی اعلیٰ مثال ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email