پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے کے لیے فخر کی بات ہے، ثقلین مشتاق

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے کے لیے فخر کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے قومی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا ہوا ہے،: بطور کوچ ہر ایک اسائمنٹ چیلج ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی تمام نظر نیوزی لینڈ سیریز پر ہیں، ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا بہترین اسکواڈ کا اعلان ہوا ہے، پاکستان ٹیم میں لیجنڈ موجود ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے یا برا اس کی ذمہ داری ہم لیں گے،ہمارا پلان یہی ہے کہ بے خوف کرکٹ کھیلیں، مصباح الحق اور وقار یونس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ اپنا ہے اس پر کچھ نہیں کہوں گا مگر یہ کہنا کہ مصباح الحق اور وقار یونس بھاگ گئے ہیں یہ کہنا مناسب نہیں ہے۔

The post پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے کے لیے فخر کی بات ہے، ثقلین مشتاق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email