کسی بھی شہری کو فوری انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے، اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی شہری کو فوری انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام انتہائی اہم تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ  قانون کی بالادستی ہوگی تو کمزور طبقوں کو انصاف فراہم ہوسکےگا، جب سچی گواہی ناپید ہوجائے توانصاف کی فراہمی میں مشکل پیش آتی ہے، ڈسٹرکٹ کورٹس کے بغیر ججز اوروکلا کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ کسی بھی شہری کوسستے اور فوری انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

The post کسی بھی شہری کو فوری انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے، اطہر من اللہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email