حکومت دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی کی دگنے داموں خریداری کی گئی، نیب اس معاملے پر تحقیقات نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر قطر سے معاہدہ رشوت پر ہوا تھا تو دگنا مہنگا معاہدہ اب کس نے کیا؟ ہم پر بےبنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ملک میں مہنگائی عروج پر اور بےروزگاری بڑھ گئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے، بار بار کہتے رہے ہیں کہ نیب عدالت میں کیمرے لگائے جائیں، ملک میں نہ ختم ہونے والی نااہلی اور کرپشن ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ اپوزیشن بھرپور الیکشن لڑے گی، متنازع شخصیت کی ملازمت کی توسیع کا معاملہ عدالت عظمیٰ تک جائے گا، 20 سالوں سے بر سر روزگار افراد کو بے روزگار کردیا گیا ہے۔

The post حکومت دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے، شاہد خاقان عباسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email