شوگر مافیا بے لگام، چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے جبکہ ملک میں چینی 115 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔

ادارہ شماریات کے جاری نئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ  راولپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور میں چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے ہے۔

اسکے علاوہ حیدرآباد اور کوئٹہ میں چینی 110 روپے فی کلو جبکہ  سکھر، پشاور اور خضدار میں چینی 106 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سرگودھا، لاڑکانہ اور بنوں میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو تک ہے۔

The post شوگر مافیا بے لگام، چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email