عمران خان آج اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سی ڈی اے نے ڈسٹرکٹ کورٹس کی تعمیر کی ذمہ داری لی جبکہ مطابق  ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت 93 کورٹس پر مشتمل ہوگی۔

 وزیراعظم آفس کےمطابق موجودہ سیٹ اپ میں سیکورٹی کے خدشات ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق گذشتہ پی سی ون6.5 ارب روپے پر مبنی تھا جبکہ اب نہ صرف ڈیزائن کو بہتر کیا گیا ہے بلکہ تعمیراتی لاگت میں تقریبا ڈیڑھ ارب کمی لائی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اس منصوبے کو جدید ٹیکنالوجی برؤے کار لاتے ہوئے چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق چار دہائیوں کے بعد موجود حکومت کی جانب سے ایک بنیادی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے جبکہ سائلین اور وکلا کی سہولت کے لیے بھی علیحدہ انتظام کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد میں سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے مارکیٹ ایریا کو عدالت بنایا ہوا ہے ،جبکہ نہ تو جج صاحبان کے لیے کوئی سہولت ہے اور نہ ہی سائلین کے لیے انصاف ہے۔

The post عمران خان آج اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email