بھارتی اداکارہ کی سدھارتھ شکلا کی موت کے صدمے سے طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ جیسلین متھارو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور ساتھی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے صدمے سے ہسپتال جا پہنچی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ جیسلین متھارو مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کا حصہ رہ چکی ہیں۔

بگ باس 13 کے فاتح اور نامور اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد جیسلین متھارو ان کے گھر گئیں، بعد ازاں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کر نے کے بعد اداکارہ کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اداکارہ نے ہسپتال کے بستر سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سدھارتھ شکلا کی موت پر ویڈیو کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کہا کہ ’تم بھی مرجاؤ‘ جس کی وجہ سے وہ صدمے کی کیفیت میں ہیں۔

The post بھارتی اداکارہ کی سدھارتھ شکلا کی موت کے صدمے سے طبیعت ناساز، اسپتال منتقل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email