رمیز راجہ آج قومی اسکواڈ کے ساتھ ملاقات کریں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ آج قومی اسکواڈ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ کی قومی اسکواڈ کے ساتھ ملاقات لاہور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کپتان بابر اعظم سمیت نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والے کھلاڑی ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں قومی ٹیم کے نئے کوچز ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق بھی ہوں گے۔

The post رمیز راجہ آج قومی اسکواڈ کے ساتھ ملاقات کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email