بارش میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں، ترجمان کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کے  ترجمان نے کہا ہے کہ بارش میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی  احتیاط کریں۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے  ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں، بارش کی صورت میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی  احتیاط کریں۔

انھوں نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت  عارضی طور بجلی بند کی گئی ہے، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے بارش میں جان لیوا حادثات کا سبب بنتے  ہیں۔

 کے الیکٹرک کے  ترجمان نے  مزید کہا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر زیادہ کنڈے والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں،  ٹی وی / انٹر نیٹ کیبلز ، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز،  سے دور رہیں، بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

The post بارش میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں، ترجمان کے الیکٹرک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email