یوم دفاع کرکٹ میچ محافظ الیون نے جیت لیا

یوم دفاع کی مناسبت سے ہونے والے ٹی 20 کرکٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد محافظ الیون نے جیت اپنے نام کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ نے رنر اپ اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیز تقسیم کیے۔

رینجرز کے مطابق تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ شائقین نائٹ کرکٹ میچ اور پروقار اختتامی تقریب سے خوب محضوظ ہوئے اور روشنیوں کے شہر کراچی میں امن وامان کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

The post یوم دفاع کرکٹ میچ محافظ الیون نے جیت لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email