وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کابینہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی جبکہ ملک میں کورونا صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان ایکسپوسینٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ کابینہ ونڈ پاور منصوبہ کے لیے دو کرین ٹرک درآمد کرنے کی ون ٹائم پرمشن دے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں حکومتی کمرشل انٹرپرائزز کی فنانشل کارکردگی پیش کی جائے گی جبکہ روئیت ہلال سے متعلق قانون سازی بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزارت داخلہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان سے متعلق بریفنگ دے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نیشنل کونسل آف طب کے ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی جائے گی جبکہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے ملازمین کے لیے رضاکارانہ سروس اسکیم اور گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کی بھی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ او آئی بی انسٹیٹیوٹ کے چئیرمین کی عارضی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر توثیق کی جائے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین مشترکہ سیکورٹی کمیشن کے قیام کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

The post وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email