کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے انتظامیہ ایک بار پرعزم

 کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے انتظامیہ ایک بار پر عزم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحری جہاز کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز آج دوبارہ کیا جائیگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج جہاز کے سینٹر پوائنٹ سے دو مقامات پر رسے باندھ لیے گئے ہیں، دائیں اور بائیں جانب سے جہاز کو ٹگ اور کرین شپ سے بھی باندھ لیا گیا ہے۔

 انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٓآج کے روز اونچی لہریں بننے پر پہلے کرین شپ کو بیلنس کیا جائے گا اور شپ بیلنس ہونے کی صورت میں جہاز کو دوسرے مرحلے میں گھیسٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ کل ہونے والا آپریشن سمندر میں بننے والی اونچی لہریں ختم ہونے پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

The post کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے انتظامیہ ایک بار پرعزم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email