پاک فضائیہ کے کارناموں کو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے کارناموں کو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان ایئرفورس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، پاک فضائیہ کے نوجوان  1965ء والے جذبے سے سرشار اور دشمن کی ہر چال کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر فروری2019 میں بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر ایک بار پھر بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے جس پر قوم کو فخرہے،ہم ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے جس دلیری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، آج اسی عزم کی تجدید کا دن ہے۔

The post پاک فضائیہ کے کارناموں کو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email